حافظ طاہر محمود اشرفی کی صدر اسلامی یونیورسٹی  سے ملاقات  

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال  حمود العتیبی  سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے  جامعہ کی خدمات کو سراہا اور یونیورسٹی میں ایک عظیم الشان مسجد کے قیام  کا تحفہ دینے پر خادمین حرمیں شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ صدر جامعہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی ان کی قیادت میں دوگنی رفتار سے ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا مسلم امہ کے مسائل کا حل پوری مسلم دنیا کی یکجہتی میں مضمر ہے اور مسلم ممالک کی یونیورسٹیاں اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اسلامی یونیورسٹی کے صدر نے انہیں یونیورسٹی کے وژن ، نئے منظور شدہ اسٹریٹجک پلان اور  تدریس وتعلیمی کے اعلی معیار کے ہدف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب  کے مابین  دیرینہ اور  برادرانہ تعلقات ہیں اور اسلامی یونیورسٹی اس کی حقیقی مثال ہے۔