وزیر داخلہ احسن اقبال کی ڈاکٹر الدریویش سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے معاشرے میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ اسلامی تشخص کے فروغ میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

یہ بات انہوںنے صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کو مزید 4 سال کے لیے جامعہ کا صدر تعینات ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر الدریویش کی قیادت میں یونیورسٹی نے بامعنی ترقی کی ہے اور امید ظاہر کی کہ جامعہ ترقی کی منازل دگنی رفتار سے طے کرے گی۔

صدر جامعہ نے وفاقی وزیر کو جامعہ کی حالیہ کامیابیوں اور سرگرمیوں بارے تفصیلاً آگاہ کیا اور انہیں امن و سلامتی کی ترویج اور پیغام امن کی اشاعت بارے کانفرنسز و سیمینار بارے بھی آگاہ کیا۔