صدر اسلامی یونیورسٹی کی سعودی سفیر سے ملاقات ،دو طرفہ تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال

 

    صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے سعودی سفارتحانے کا دورہ کیا جہاں انہوںنے سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر جامعہ اور سعودی سفیر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو طرفہ تعلیمی تعلقات میں وسعت کے ذریعے دیرینہ پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ سعودی سفیر نے دوران ملاقات اسلامی یونیورسٹی کے لیے بھرپور تعاون کی تعاون کی یقین دہانی کروائی اور خواہش ظاہر کی کہ اسلامی یونیورسٹی سعودی عرب کی جامعات کے ساتھ تعلقات کے مزید منصوبوں پر کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مثالی اور لازوال ہیں اور اسلامی یونیورسٹی اس کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ سعودی جامعات کے ہمراہ عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے اجراءکے لیے مصروف عمل ہے، جبکہ اسلامی یونیورسٹی اسلام کے پیغام امن و اعتدال کی اشاعت و ترویج کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے جامعہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون پر سعودی سفیر اور سعودی جامعات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے امت مسلمہ کے نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔