جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے فیصل مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی جہاں

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دعوۃ اکیڈمی نے عالمی وبا اور گرم موسم کے پیش نظر خصوصی انتظامات کر رکھے تھے.
مقتدیوں کی حفاظت کے لیے شاورنگ گیٹس، صابن اور ماسک کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ گرم موسم کے پیش نظر صحن میں شامیانے بھی لگاے گئے تھے

اس موقع پر جمعۃ الوداع کا خطبہ ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے دیا اور نماز جمعہ پڑھائی
اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی و خوشحالی اور موجودہ وبا کے خاتمے کی دعا کی. خطبے میں انہوں نے رمضان المبارک کی مسلمانوں کی زندگی میں اہمیت اور اس ماہ کے فیوض برکات سے استفادے کے تقاضوں پر روشنی ڈالی. انہوں نے آخری عشرے کی اہمیت اور عبادات پر بھی آگاہی دی. ان کا کہنا تھا رمضان ہمیں اللہ اور اس کے کلام کے قریب ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور یہی وہ وقت ہے جب رب عظیم سے اپنے گناہوں کی معافی کو پہلے سے زیادہ گڑگڑا کر مانگا جاے اور دگنا ثواب، نیکیاں اور فلاح پائی جاے.
ڈاکٹر الیاس نے اتحاد امت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مسلم دنیا کو اپنے مسائل مل جل کر حل کرنا ہوں گے اور تعلیم کو اولین ترجیح دینا ہوگی.
جمعۃ الوداع کے خطبہ میں
جڑواں شہروں سے علماء مشائخ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔