بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں داخلہ فارم کا عمل مکمل، ٹیسٹ شیڈول ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نو کلیات کے مختلف شعبہ جات کے سو سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلہ فارم کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔
تین جون سے شروع ہونے والی اسلامی یونیورسٹی کی داخلہ مہم میں کل 85 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرائے ہیں۔ سوشل سائینسز، منیجمنٹ سائینسز، بیسک اینڈ اپلائیڈسائینسز، بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی معاشیات ، عربی ، اصول الدین ، زبان و ادب اور انجیئنرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے داخلہ ٹیسٹ 30 جولائی 2018 سے شروع ہو رہے ہیں ۔
داخلہ کے حوالے سے شعبہ ایڈ میشن کا کہنا تھا کہ آئندہ سمسٹر کے لئے آنے والے داخلہ فارموں کی یہ ریکارڈ تعداد ہے اور طلبہ و طالبات کی دلچسپی گذشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے ۔ داخلہ ٹیسٹ کے حوالے سے تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ http://admission.iiu.edu.pk/programes پر دستیاب ہیں جبکہ طلبا 051-9019567 اور طالبات 051-9019327 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں