انڈونیشین طلباءکی صدر اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات

 

  صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے جامعہ میں زیر تعلیم انڈونیشین طلباءنے پیر کے روز ملاقات کی ۔ نیوکیمپس میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر جامعہ نے کہا کہ غیر ملکی طلبہ و طالبات اسلامی یونیورسٹی کا اہم اثاثہ ہیں جبکہ انڈونیشیا سمیت دیگر کئی ممالک کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات اہم عہدوں پر فائز ہیں جنھیں جامعہ کے سفراءقرار دیا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی بین الاقوامیت کے وژن پر کام کر رہی ہے اور غیر ملکی طلباءو طالبات کو بہترین اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے طلباءثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں جو کہ لائق تحسین رویہ ہے ۔ صدر جامعہ نے انڈونیشین طلباءکو بھرپور تعاون اور سہولیات کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ ملاقات کے آخر میں انڈونیشین طلباءنے صدر جامعہ کا ملاقات پر شکریہ ادا کیا ۔