اسلامی یونیورسٹی کے سابق صدر ڈاکٹر انوار حسین صدیقی سپرد خاک، نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی

 

ممتاز ماہر تعلیم اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق صدر ڈاکٹر انوار حسین صدیقی  کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی۔ سابق صدر اسلامی یونیورسٹی کی نماز جنازہ میں جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اورصدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی  سمیت اسلامی یونیورسٹی  کے نائب صدور، اساتذہ، ملازمین ، طلبا اور ملک بھر سے ان  نامور شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر انوار حسین صدیقی کی نماز جنازہ  کی امامت جامعہ کی دعوہ اکیڈمی کے سربراہ ڈاکٹر محمد الیاس نے کی۔

ریکٹر جامعہ اور صدر جامعہ اسلامی یونیورسٹی نے ڈاکٹر انوار صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے کہا کے سابق صدر  نے جامعہ کی ترقی میں مثالی کردار ادا کیا اور تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔