اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ براے تعلقات عامہ کے زیر اہتمام فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (فیرا) اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے دیگر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ اس عشائیے میں صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سمیت فیر ا کے صدر ظفر سپرا، سئنئر صحافی فواد خورشید اور فیصل عباسی کے علاوہ دیگر فیرا اراکین و میڈیا پرسنز نے شرکت کی جبکہ شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ناصر فرید بھی اس مو قع پرموجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر احمد یوسف نے صحافیوں کو خوش آمدید کہا اورصحافت و تدریس کے موضوع پر اظہارخیا ل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کے با مقصد کردار کے بغیر وشعبہ تعلیم میں ترقی ناممکن ہے۔ اس موقع پر ظفر سپرا نے اپنے خطاب میں میزبانی پر جامعہ کا شکریہ ادا کیا اور صدر جامعہ کی جانب سے تمام سوالات کے جوابات اور مسقبل میں ہر موضوع پر کفتگو کے لیے دروازے کھل رکھنے کے بیان کو سراہا۔ آخر میں سربراہ شعبہ ناصر فرید نے عشائیے میں شرکت کرنے والے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔