اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ تحقیقاتی اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار

 

اسلام کے خلاف پراپیگنڈ گھناؤنی ساز ش ہے، تدرارک کے لیے تعلیمی اداروں اور علماءسے استفادہ کیا جائے ڈاکٹر محمد مھنَّا

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارہ تحقیقات اسلامی (IRI) کے زیر اہتمام” معاشرے میںامن کی ترویج میں علماءکا کردار اور پیغام پاکستان“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے شرکاءنے مسلم معاشروں پر زور دیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں اور علماءکے باہمی تعاون سے اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈا کے تدراک کے لیے جامعہ حکمت عملی وضع کریں۔

سیمینار کے مہمان خصوصی شیخ جامعة الازہر مصر کے مشیر ڈاکٹر محمد مھنَّا تھے جن کا کہنا تھا کہ اسلام کے خلاف پراپیگنڈا ایک سوچی سمجھی سازش ہے جو کہ اسلام دشمن عناصر نے یتار کر رکھی ہے اور وہ اسلام کے پیغام امن بخوبی واقف ہیں ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اسلام محبت ، امن اور بردباری کا دین ہے اور اس کے درست تاثر اور ان سچی تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے تک عام کرنے میں علماءکا کردار کلیدی ہے ۔ انہوں نے پیغام پاکستان بیانیے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ الازہر اس بیانیے کی بھرپور تائید کرتی ہے اور پاکستان کے علماءکی اس کاوش کو عام کرنا چاہیے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے پیغام پاکستان کی تیاری میں علماءکی مثالی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ اس بیانیے کی گونج اب اقوام متحدہ تک ہے ۔ انہوں نے جامعہ اور اس کے ذیلی ادارے ادارہ تحقیقات اسلامی کے بیانیے کی تشکیل و ترویج میں کاشوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔ انہوں نے بھرپور تعاون پر جامعہ الازہر کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصری اساتذہ جامعہ کا اہم اثاثہ ہیں ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ تحقیقات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ضیاءالحق نے سیمینار کے اغراض و مقاصد اور معاشرے میں علماءکے کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔

 

  قبل ازیں ڈاکٹر مھنَّا کی ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلیمی تعاون کو وسعت دینے اور اسلامی یونیورسٹی اور جامعہ الازہر کے تعلقات و مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں ڈاکٹر مھنَّا نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت بھی کی۔