اسلامی یونیورسٹی :ڈاکٹر الدریویش سے راحیلہ درانی کی ملاقات

 صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے جامعہ کے بورڈ آف گورنر کی ممبر اور سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعلیمی معیار میں بہتری جیسے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔راحیلہ درانی نے صدر جامعہ کی اعلیٰ خدمات و بصیرت کو سراہا اور انہیں اسلامی یونیورسٹی میں نو تعیناتی پر مبارکباد دی۔ صدر جامعہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آپ کی گونا گوں مصروفیات کے باوجود تعلیمی امور میں خصوصی دلچسپی اور معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی میں تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات، مستقبل کے منصوبوں اور اہداف بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔