اسلامی یونیورسٹی میں شجرکارہی مہم کا آغاز،صدر  جامعہ نےپودا لگا یا

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں شجرکارہی مہم کا آغاز کر دیاگیا، مہم کا آغاز صدر جامعہ ڈاکٹرھزال حمود العتیبی نے  جمعرات کے روز نیو کیمپس کے الیبرونی بلاک کےسامنے انجیر کا پودا لگا کر کیا۔

اس مہم کا انعقاد جامعہ کے شعبہ ماحولیات اور شعبہ  ہارٹیکلچر  کے اشتراک  سے کیا گیا  ہے جس میں پھولدار، پھلدار اورر ادویہ میں استعمال ہونے والے پودے  لگانے پر خصوصی توجہ دی جاے گی، مہم کے پہلے روز 250 پودے لگاے گئے جبکہ  یہ مہم مہینہ بھر جاری رہے گی جس میں جامعہ کے نو کلیات کے 40 سے زائد شعبہ جات اس دوران 1200 سے زائد پودے لگائیں گے۔ اس موقع پر صدر جامعہ کو مہم کے دوران اور مستقبل میں کیمپس میں  درختوں کی تعداد پر بریفنگ دیتے ہوے شعبہ  ہارٹیکلچر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر الطاف برکی نے بتایا کہ اس مہم کے لیے لاے گئے 1300 کے قریب پودوں میں 23 اقسام کے  پودے لاے گئے ہیں ، انہوں نے آئندہ سالوں کے لیے اس ضمن میں منصوبہ بندی  کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے صدر جامعہ نے  صاف اور سرسبز ماحول پر روشنی ڈالی اور دونوں شعبہ جات کی شجرکاری مہم کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعہ کے جملہ شعبہ جات حکومت پاکستان کے بلین ٹری منصوبے کے وژن کی روشنی میں شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس موقع پر نائب صدر تدریس امور ڈاکٹر ایاز افسر، فکیلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈسائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد عرفان، شعبہ ماحولیات کے سربراہ ڈاکٹر ابرار شنواری، شعبہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سیدہ ماریہ  علی  اورڈائریکٹر دفترصدر جامعہ  ڈاکٹر علی الاحمری نے بھی پودے لگاے۔