اسلامی یونیورسٹی: خواتین کیمپس میں سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب، کامیاب طالبات اور منتظمین میں انعامات تقسیم

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام اآباد کے خواتین کیمپس میں ثقافتی تقریبات اور سپورٹس گالا کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں میٹر وپولیٹن کارپوریشن کے نائب میئر ذیشان علی اور صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ڈائریکٹر خواتین کیمپس ڈاکٹر فرخندہ ضیاءکے ہمراہ مختلف شعبہ جات میں نمایاں حیثیت حاصل کرنے والی طالبات اور اساتذہ کو شیلڈ اور نقد انعامات دیے ۔ ثقافتی تقریبات میں مقابلہ حفظ قرآن مجید کے چار مختلف مراحل، حفظ حدیث، مقابلہ حسن قرات ، سیرت سے متعلق سوالات سمیت عربی اردو اور انگریزی زبا نوں میں تقاریر، کہانی نویسی، مقابلہ سوالات، مضمون نویسی، شاعری، مقابلہ نعت، ڈرامہ، شاعری، ، مذاکرہ، بیت بازی، خوشخطی، پرزینٹیشن،پوسٹرز، ، سلاد بنانے کا مقابلہ ، فیس بک پر بیج ڈیزائین کرنا، بلاک لکھنا، و آرائش ، فوٹو گرافی ، اشتہارات،پھولوں اور لباس کی تزئین و آرائش ، قومی گیت، اور امور خانہ داری کے مقابلہ جات شامل تھے جبکہ سپورٹس گالا میں جسمانی مقابلوں میں دوڑ، چھلانگ بازی، نشانہ بازی، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، بیڈ منٹن، کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، جنگی مشقوں سمیت کئی کھیلوں کے کئی مقابلے شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات صلاحیتوں میں طلباسے کم نہیں ہیںاور رانہوں نے نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کی طالبات رواداری اور اخلاقیات میں بھی ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ نائب مئیر اسلام آباد سید ذیشان علی نے اسلامی یونیورسٹی میں خواتین کے لیے سپورٹس گالا اور علمی اور ثقافتی مقابلہ جات کے انعقاد پر انتظامیہ اور اساتذہ کی کامیابی اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی میں غیر ملکی طالبات کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے اور ان کے مابین خلوص کا رشتہ پیدا کر کے اچھے معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کیا جا سکتاہے تاکہ معاشرہ میں نفرتیں دور کر کے رواداری اور ہم آہنگی کے روے کو پروان چڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے تنگ نظری کو دور ہونا چاہیے اور خواتین کی بہبود کے لیے خصوصی توجہ دینا ہماری ذمہ داری ہے ۔

علمی ، ادبی ،ثقافتی، خانہ داری اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طالبات میں رابعہ ردھا، سیدہ خولہ، نمرہ سلطانہ ، مومنہ رشید، مہ نور نادم، انسہ عزیز، فائضہ اسلم، رقیہ اکبر، رافعہ ریاض، اقراءصدیق، ابیحا عطااللہ، عائشہ ، طیبہ شہزادی، حفصہ کوثر، سیدہ خولہ، فردوس بی بی، حفصہ فیض، فائضہ نذیر، چائمہ ہربوئی، مریم رغیب، فاطمہ امتیاز، حسنہ سلیم، بسمہ عباس، حفصہ نورین ،ماہین نسیم، حدیقہ، سمیہ ممتاز، آمنہ عقیل، فائزہ نذیر، رابعہ کوثر، اقراءسحر، ماریہ کلثوم، ام حبیبیہ، ماریہ الیاس، حدیجہ مسعود، صالحہ رمسا، عروسہ، صفیہ شاہد، کلثوم بی بی، مباح، سعدیہ حمید، صفیہ شاہد، سنبل زاہد، زینب بی بی، بی بی کلثوم، ماہین صدف، ماریہ صغیر، طاہرہ عندلیب، کلثوم بی بی ، مباح حرہ مستجاب، مافیہ اور زینت، افیزہ عباسی ، ثناہ تحریم، طیبہ ممتاز، مدیحہ نعیم، فاطمہ ، اشتیاق، رحیمہ بنت کامران، حفصہ عثمانی، سیدہ مریم زہرائ، زوحہ جان، مائرہ افتخار، کائنات خالد، فروز یعقوب، حنا شہزاد، سارہ احمد، یمنہ صالح، حبیبہ شاہد، فریحہ نوید، حرا امیر،ہادیہ خان، مشاءندیم، ماہ نور، عشرت بی بی، عفاف زبیر، فاریہ جنت، عرش ایمن، آمنہ ریاض، ماہم شکیل، اقصہ ملک، رفعت بی بی، دورشم، صائمہ شیر، محوش رافع، عاصمہ منور، آمنہ عروج، ثانیہ غنی، حلیمہ شفیق، صدف رانی، صبا شاہد، زہرا صدیق، ساریہ قراب، بریرہ مجید، عروسہ بی بی، زہرا ستی، عائشہ اصغر، مشل، در نایاب، امن درانی، علیزہ اعظم، مناحل وحید، ماہین یحیٰی، سدرہ مشتاق، مریم خان، مدیحہ نعیم، شاہین اختر، مریم خالد، رامین ندیم، طوبی مقتدر، صالحہ بانو، حلیمہ فیصل ، مریم نذیر سانگی،منیبہ عرفان، مہوش قماس خان، سمین مرتضی، مبینہ عرفان، زویہ گلزار ، سندس عباسی ، رابعہ ظہور، اسوہ کرن، صوبیہ ساجد، زرفشاں، حنا ناز، عظمیٰ رمضان، تحریم اظہر اقصیٰ رشید، منشاءچبر، ردھا زینب، ابیرہ رحمان، اسما علی، بشریٰ حنیف عائشہ گوہر، حدیجہ ، لائبہ خان، اسماءسلیم، فروہ منیر، ثنا خان، صبا ادریس ، عائشہ محمود، سدرہ بانو، دلآویز زہرا ، بشریٰ رضوان، شانزے ضمیر، سدرہ خلیل، سدرہ مظہر، اقراءیاسمین، حفصہ شفیق، دریہ جاوید، ماریہ عثمان، سیدہ منزہ حسین، مائرہ رشید، مریم سلیمان، عفرہ وارث،سونیہ شیخ، مشال فاطمہ، ثمین مرتضیٰ، وجیہا ملک، اقراءپروین، حسنہ تاثیر، مشاءبخت، ہجرہ عباسی، حدیقہ کیانی، امبر سلیم، منیبہ عرفان، ماہ نور وزیر، انم فاروق، مریم، ماہین ، عائشہ، ماہ نور ، علیشبہ، عاصمہ ، منیبہ، اظہرہ، ماہم، رابعہ، عائشہ، مناحل، امارہ، کلثوم، نجم النحر، بشریٰ ، سمیہ، شیرین، نور العین، لاریب، توبہ، سعدیہ ، وردھا ، حرا بحاری، ایمان، اسوہ حافظہ ساجد، رحاب، سعدیہ، کشمالہ، شیزہ، فضہ، خوشبو، کوثر، نجمہ، آمنہ، رحمہ، سمرہ، رحاب، سلمہ، عشرت، صبا، طیبہ، زوبیہ، سعدیہ، ردھا، سیرین، ایمن، شفق، جویریہ، معزنہ، یمیلا، قنون بی بی، فریال، طوبہ، سنبل، نیلوفر، علاویہ، مرفت، حشمہ، کنول ، گل میری، رحاب، روستہ،روفداوغیرہ شامل ہیں