اسلامی یونیورسٹی: اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کے زیر اہتمام شائع کی گئی تین کتب کی تقریب رونمائی

                بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کے زیر اہتمام شائع کی گئی تین کتب کی تقریب رونمائی اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں منعقد ہوئی ۔ جمعرات کے روز ہونے والی اس تقریب میں جن کتابوں کی رونمائی کی گئی ان میں ڈاکٹر محمد فاروق خان کی تصنیف متبادل بیانیہ ، اسی سیریز کی تصنیف کردہ اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی کتاب بعنوان متبادل بیانیہ اور ڈاکٹر انعام الحق یٰسین کی تصنیف کردہ کتاب ادارہ اسلامی تعمیر نو شامل ہیں۔ اس تقریب رونمائی میں سینئر صحافی سلیم صافی ، سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ ، صدر بین الاقوامی اسلامی یونونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش ، جامعہ کے نائب صدور دیگر متعلقہ عہدیدران اور ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کے سربراہ ڈاکٹر حسن الامین نے شرکت کی ۔ تقریب میں صدر جامعہ نے عصر حاضر میں اعتدال کی اہمیت اور عصر حاضر کے مسائل پر روشنی ڈالی جبکہ انہوں نے ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کی خدمات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن الامین نے بتایا کہ قومی مصنفیین کی تصنیفات کو عام کرنے کی خصوصی مہم کے دوران اب تک ان کا ادارہ پچپن کتابین شائع کر چکا ہے جبکہ مزید بیس کتب جلد شائع ہو جائیں گی ۔