اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا تیرہواں اجلاس، سربراہی صدر مملکت نے کی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا تیرہواں اجلاس ایوان صدر میں ہوا جس کی سربراہی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چانسلر جامعہ ممنون حسین نے کی۔

جمعرات کے روز ہونے والے اس اجلاس میں چانسلر جامعہ و دیگر ممبران نے جامعہ سے متعلقہ کئی ایک اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر جامعہ کی ترقی اور بہتری کے لیے تجاویز و ہدایات دیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ڈائیریکٹر جنرل اسلامک ایجوکیشنل سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنایزیشن ( آیسسکو) ڈاکٹر عبد العزیز عثمان التویجری، چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، سابق سربراہ اسلامی ترقیاتی بنک ڈاکٹر احمد محمد علی، جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان، جسٹس ریٹائرڈ فدا محمد خان، اکبر درانی، اسلامی نظریاتی کونسل کے چئرمین قبلہ ایاز، سیکرٹری پریذیڈنٹ سکریٹریٹ شاہدخان، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیرمین ڈاکٹرخالد مسعود، سابق سینیٹر رزینہ عالم خان، شیخ حمود بن عبداللہ الدیب، ڈاکٹر محمد السید عبدالرزاق الطبطبائی، ڈاکٹر عثمان یوسف جاسم الحجی، پروفیسر ڈاکٹر یوسف السید یوسف عامر (الازہر)، پروفیسر محمد عثمان الخوشت، احمد فارق، محبوب الہی، ڈاکٹر عباس عبداللہ سلیمان( الازہر)، ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی، صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش اور نائب صدر جامعہ ڈاکٹر محمد منیر نے شرکت کی ۔