IIUI mission is to transform the society by promoting education, training, research, technology, and collaboration for reconstruction of human thought in all its forms on the foundations of Islam.
انگریزی اور عربی میں لکھے گئے تحقیقی مقالات اے فور سائز کے پیپر پر ڈبل اسپیس کے ساتھMS-Word میں اور اردو میں لکھے گئے تحقیقی مقالات اِن پیج پروگرام میں ٹائپ ہونے چاہئیں۔
متن میں ذکر کردہ نوٹ ایک ہی فونٹ سائز میں بمع نمبرز ٹائپ ہونے چاہئیں۔
مقالہ نگار کو تحقیقی مقالے کے دو نسخے بمع سی ڈی جمع کرنا یا ای میل کے ذریعے بھیجنا ہوں گے۔
انگریزی میں لکھے گئے مقالات میں عربی، فارسی، ترکی اور اردو کے الفاظ کے لئے Diacritical Marks کا استعمال کیا جائے۔DiacriticalMarks سے متعلق رہنمائی کے لیے ادارہ تحقیقاتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر اسلامک اسٹیڈیز کا ٹرانسلیٹریشن ٹیبل ملاحظہ کیا جائے۔ مختصر تعارف:
تحقیقی مقالے کے خلاصے کے ساتھ مقالہ نگار کا مکمل نام، کسی ادارے سے وابستگی (اگرہوتو) اور تازہ ترین مطبوعات وغیرہ پر مشتمل مختصر تعارف بھی ارسال کیا جائے۔تعارف ٢٠٠ الفاظ سے متجاوز نہیں ہونا چاہیے۔ حوالہ جات کا طریقِ کار: انگریزی زبان میں لکھے جانے والے مقالات میں حوالہ جات کا طریقِ کار:
حوالہ جات فٹ نوٹس کی صورت میں مسلسل نمبروار ہونے چاہئیں۔ عام طور پر تمام حوالہ جات ”شکاگو مینوئل آف اسٹائل” کے مطابق ہونے چاہئیں۔ op.cit کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ اقتباسات کے مآخذ کا مکمل حوالہ درج کیا جائے۔چونکہ ہر مقالے کے آخر میں حوالہ جات کی فہرست موجود ہوگی،اس لیے توضیحی فٹ نوٹس کے سوا تمام فٹ نوٹس مصنف، ماخذ کے مختصر عنوان،تاریخِ اشاعت،جلد نمبر اور صفحہ نمبر پر مشتمل ہونے چاہئیں۔
اردو زبان میں لکھے جانے والے مقالات میں حوالہ جات کا طریقِ کار:
مقالہ کے متن میں حوالہ جات کے نمبر مسلسل ہوں اور انہیں فٹ نوٹس کی صورت میں درج ذیل انداز سے لکھا جائے:
الف- اردو اور فارسی کی کتاب کا حوالہ:
ڈاکٹر سیدعبداللہ، ولی سے اقبال تک، لاہور، مکتبہ خیابانِ ادب، ١٩٧٦ء، ص ٩٩
ب- عربی کتاب کا حوالہ:
عبدالقادرعودہ، التشریع الجنائی الاسلامی، القاھرۃ، دارالتراث، ب ت، ج١، ص ٦٩٤
ج- تحقیقی مجلہ کے مقالے کا حوالہ:
الطاف جاوید، دومذہبی نظام ہائے فکر تقلیدی و تخلیقی، فکر ونظر، اسلام آباد، ج ٥،ش ٧، ص ٥٠١
د- انگریزی کتاب کا حوالہ: Ananthakrishna,Aiyer, Manual of LawTerms and Phrases, Allahabad, Law Book Co., 7th ed., 1973, P. 415
ھ- انسائیکلوپیڈیا کا حوالہ:
Joseph, Schacht, Malik ibnAnas, inE.I., Leiden; Brill, 1991, Vol. 6, P. 262
و- ویب سائٹ/ اون لائن مقالہ کا حوالہ
Nigel, W. Bonner, Environmental Assessment in the Antorctic, Ambio 18,No. 1 (1989): 83-89, http://www.jstor.org/stable/4313530 عربی زبان میں لکھے جانے والے مقالات میں حوالہ جات کا طریقِ کار:
مقالہ کے متن میں حوالہ جات کے نمبر مسلسل ہوں اور انہیں فٹ نوٹس کی صورت میں درج ذیل انداز سے لکھا جائے:
مصنف کا نام، ماخذ کا عنوان (جلی حروف میں)، مکانِ اشاعت، ناشر، تاریخِ اشاعت، جلد اور صفحہ نمبر