ڈاکٹر الدریویش سے گورنر پنجاب کی ملاقات، تعلیمی موضوعات پر تبادلہ خیال 

گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک میں تعلیم کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر جامعہ نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور جامعہ کی تدریسی سرگرمیوں ، تحقیق اور ترقیاتی کاموں بارے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب نے اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ جامعہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ جامعہ پیغام امن کی ترویج میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔