پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی   ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی تعینات، ذمہ داریاں سنبھال لیں 

پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کو  ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا جبکہ انہوں نے جمعہ کے روز جامعہ کے نیو کیمپس میں اپنی  ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

 

ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کی تعیناتی کی منظوری صدر پاکستان نے  دی،انہیں صدر پاکستان نے ۴ سال کے لیے ریکٹر اسلامی یونیورسٹی  تعینات کیا ہے ۔ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نامور سائنسدان ہیں اور اس سےقبل قائد اعظم اور بلوچستان یونیورسٹی میں بطور وائس  چانسلرخدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اس سے قبل بھی جامعہ کے ریکٹر رہ چکے ہیں ۔ شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی میں بہترین خدمات پر حکومت پاکستان ڈاکٹر معصوم کو ستارہ امتیاز سے نواز چکی ہے جبکہ انہیں صدر پاکستان کی طرف سے اعزاز فضیلت ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ڈاکٹر معصوم کی تعیناتی پر صدر اسلامی یونیورسٹی ، اساتذہ ،افسران اور طلباء و طالبات نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کی تعیناتی کو اسلامی یونیورسٹی کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے ۔