فیصل مسجد میں نماز عید الفطر  7:30 بجے ادا کی جائے گی۔


  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں نماز عیدالفطر 7:30 بجے ادا کی جائے گی. ۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر طاہر حکیم خطبہ اور نماز عید الفطر پڑھائیں گے۔حسب سابق جڑواں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کے حوالے سے حکومت پاکستان کی طرف سے جاری شدہ احکامات کے مطابق ماسک کا استعمال اور نمازیوں میں مناسب فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے. نماز عیدالفطر حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ کرونا حفاظتی اقدامات کے مطابق ادا کی جائیگی ۔