صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹرھذال حمود کی گورنر خیبر پختونخواہ سے ملاقات

صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹرھذال حمود العتیبی نے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان سے ملاقات کی جس میں اسلامی یونیورسٹی کی صوبے میں برانچ کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا.
گورنر نے صدر جامعہ کی تجویز کا استقبال کرتے ہوے کہا کہ جلد جامعہ کو ایک مناسب جگہ پر زمین عطیہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور ضمن میں جلد ہی ایک اور ملاقات بھی رکھی جاے گی. دونوں شخصیات نے اتفاق کیا کہ ایک علیحدہ برانچ کے قیام سے صوبے کے طلبہ کو اعلی معیاری تعلیم کی فراہمی کی سہولت فراہم ہوگی جو معاشرے مثبت نتائج کا باعث بنے گی.
دوران ملاقات اعلی معیاری تعلیم کے فروغ اور معاشرے کی تشکیل میں جامعات کے کردار جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ کے نائیب صدر  ڈاکٹر نبی نخش جمانی نھی موجود تھے۔
اسلامی یونیورسٹی کی معاشرے کے لئے خدمات کی تعریف کرتے ہوے گورنر خیبر پختونخواہ  نے جامعہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ملکی جامعات پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون پر خصوصی توجہ دیتے ہوے تجربات کے تبادلے کو فروغ دیں۔
  • پاک سعودی تعلقات کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو ہر آے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔صدر جامعہ نے گورنر خیبر پختونخواہ  کو اسلامی یونیورسٹی کے وژن،مستقبل کے اہداف، تعلیمی معیار کی بہتری کے اقدامات اور سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔  انہوں نے اس عزم کو دوہرایا کہ اسلامی یونیورسٹی اعلی معیاری تعلیم  کے فروغ کے لیے کاوشیں جارے رکھے گی۔ ڈاکٹر ھذا ل کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی خیبر پختونخواہ کی جامعات کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جاسکے