دعوہ اکیڈمی کے شرکاءکورس کا دورہ اسلامی یونیورسٹی

بین الاقوامی یونیورسٹی کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام افواج پاکستان کے ائمہ و خطباءکے لیے ۹۹ ویں اسلامی تربیتی پروگرام کے 35 رکنی وفد نے جمعرات کے روز جامعہ کے نیو کیمپس کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر وفد کو نائب صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی نے دوران ملاقات خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کے اغراض و مقاصد اور تعارف کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

ڈاکٹر طاہر خلیلی نے اسلامی یونیورسٹی کی نمایاں کامیابیوں ، معاشرے اور شعبہ تعلیم کے لیے خدمات اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے کوششوں کا تفصیلاً ذکر کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی ملک کا وہ اہم تعلیمی ادارہ ہے جہاں پندرہ ہزار سے زائد طالبات کو ایک علیحدہ مختص کیے گئے کیمپس میں اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے جبکہ جامعہ میں طلبہ و طالبات کو دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے ۔ انہوں نے شرکاءکو اسلامی یونیورسٹی میں داخلے کے مراحل اور طریقہ کار کے حوالے سے بھی آگاہ کیااور شرکاءکے سوالات کے جوابات دیے ۔ اس موقع پر کورس کے کوآرڈینینڑ ڈاکٹر وحید سید نے نائب صدر جامعہ کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں شرکاءنے جامعہ کی مرکزی لائبریری اور فیکلٹیوں کا بھی دورہ کیا۔