بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 28جونتک توسیع

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نو کلیات کے مختلف شعبہ جات کے سو سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 28 جون تک توسیع کر دی گئی۔

اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ ایڈ میشن کے مطابق آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جون 2019 کر دی گئی ہے جس کی وجہ شعبے کو داخلوں کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے آنے والی کالز اور ای میلز ہیں۔

طلبا وطالبات سوشل سائینسز، منیجمنٹ سائینسز، بیسک اینڈ اپلائیڈسائینسز، بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی معاشیات ، عربی ، اصول الدین ، زبان و ادب اور انجیئنرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ بھیج سکتے ہیں۔

جاری داخلہ مہم کے حوالے سے شعبہ ایڈ میشن کا کہنا تھا کہ آئندہ سمسٹر کے لئے آنے والے داخلہ فارموں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمسٹر فال میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی گذشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔ آن لائن ایڈمیشن کے لئے داخلہ فارم اور تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ http://admission.iiu.edu.pk/programes پر دستیاب ہیں جبکہ طلبا 051-9019567 اور طالبات 051-9019327 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ جامعہ کے فیس بک پیج iiu.isbpkپر بھی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔