اسلامی یونیورسٹی 31 مئی تک تدریسی سرگرمیوں کے لیے بند رہے گی 

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی 31 مئی تک تمام تدریسی سرگرمیوں کےلیے بند رہے گی، اس عرصہ کو گرمیوں کی چھٹیاں تصور کیا جاے گا

یہ فیصلہ کرونا کی جاری عالمی وبا کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کی طرف سےتدریسی امور کے حوالے سے  دی گئ گائید لاینز کی روشنی میں کیا گیا.

کرونا کی عالمی وبا کے تناظر اور اس دوران جامعہ میں تدریسی عمل کے لائحہ عمل پر خصوصی اجلاس پیر کے روز ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش (بذریعہ ویڈیوکال) سمیت جامعہ کے نائب صدور، ڈینز، ڈائریکٹرز جنرل اور دیگر متعلقہ عہدیداران نے شرکت کی.

اس موقع پر اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ چھٹیوں کے اس عرصے کے دوران جملہ کلیات لرننگ منیجمنٹ سلوشن میں استعداد کار کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گی جبکہ ایک ذیلی کمیٹی اس ضمن میں کلیات وشعبہ جات کی رہنمائی کرتی رہے گی.

اجلاس میں ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کی راہنمائی جاری رکھیں کیونکہ ان وقت انتہائی قیمتی ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی کرونا کی وبا کو ہرانے کے لیے حکومت کی ہر پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے کیے پیش پیش ہوگی