اسلامی یونیورسٹی : یوم شجر کاری کی مناسبت سے پودے لگائے گئے

 

کوشش ہے کہ جامعہ کا ہر طالب علم اپنے نام کا پودا لگائے، ڈاکٹر معصوم

ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے جامعہ کے نیو کیمپس میں پیر کے روز وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ یوم شجر کاری کی مناسبت سے پودے لگائے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی یونیورسٹی ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کی مہم میں پیش پیش نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ مخیر حضرات اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ بڑی تعداد میں پودوں کا انتظام کیا جائے تاکہ جامعہ کے 30 ہزار طلباءو طالبات اپنے نام کے پودے لگا سکیں۔ انہوں نے اس موقع پر جامعہ کے شعبہ ہارٹیکلچر کی تعریف کی اور ملکی خوشحالی اور ترقی کی بھی دعا کی۔