اسلامی یونیورسٹی کی شریعہ اکیڈمی کی کونسل کا اجلاس

 بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ذیلی ادارے شریعہ اکیڈمی کی کونسل کا   15 واں اجلاس منگل کے روز جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں ہوا۔

ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ دیگر شرکاء میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق کے علاوہ  اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی عربی فیکلٹی کے سربراہ ڈاکٹر اصغر علی چشتی، شریعہ اکیڈمی کے سابق  ڈائریکٹر جنرل محمد یوسف  فاروقی، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ ڈاکٹر حماد لکھوی، پشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بیرسٹر عثمان،  اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر  محمدطاہر خلیلی اور کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر حبیب الرحمان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اکیڈمی کے مستقبل کے اہداف سمیت مختلف تجاویز پر غورخوض کیا گیا اور اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اکیڈمی کے اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہوں نے اکیڈمی کی قانونی برادری کے لیے خدمات اور ججز  و وکلاء کے حالیہ کورسز کی احسن تکمیل کی بھی تعریف کی۔ صدر جامعہ نے اکیڈمی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریعہ اکیڈمی ملک کے بہترین افراد کی تربیت کا حامل ادارہ ہے ۔ اس موقع پر شرکاء اجلاس نے بھی حالیہ کانفرنسز اور کورسز کے انعقاد پراکیڈمی کی خدمات کو سراہا۔