اسلامی یونیورسٹی کی تدریسی کونسل کا اجلاس

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تدریسی کونسل کا 75 واں اجلاس فیصل مسجد کیمپس میں ہوا جس کی صدارت صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کی۔ اجلاس میں تدریسی معاملات ، تحقیقی امور، کلیات سے متعلقہ امور اور دیگر اہم معاملات پر کونسل نے سفارشات جاری کیں۔

ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے دوران اجلاس زور دیا کہ معاشرے سے متعلقہ تحقیق پر خصوصی توجہ دی جاے جبکہ بہترین تدریسی ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی مسلم دنیا کی اہم درسگاہ ہے جہاں بین الاقوامیت ، اسلام کے پیغام امن کی ترویج پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

اجلاس میں سابق سینیٹر رزینہ عالم، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر برائے علوم اسلامی ڈاکٹر سعید الرحمن ، جامعہ کے نائب صدور ، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز سمیت شعبہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ صدر تدریسی امور ڈاکٹر طاہر خلیلی نے اس موقع پر اجلاس کو موجودہ تدریسی سرگرمیوں پر بریفنگ دی اور صدر جامعہ و معزز ممبران کونسل کا اجلاس میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔