اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد منیر کی کتاب شائع ہو گئی

کتاب میں جنگی قوانین ، اسلامی نظریہ امن اور جہاد جیسے موضوعات کو موضوع بنایا گیا ہے

 

 معروف قانونی معلم اور اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر کی کتاب ” لا ءآف وار اینڈ پیس “ انگریزی زبان میں ، جامعہ کے ذیلی ادارے اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق مکالمہ نے شائع کر دی ہے ۔

اس کتاب کو معروف امریکی پبلشر میلن پریس نے بھی شائع کیا ہے جبکہ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی ماہرین قانون نے کتاب کو سراہا ہے ۔ کتاب میں نظریہ جہاد ،9/11 کے بعد اس کے تاثر اور اس حوالے سے پراپیگنڈا جیسے موضوعات کو موضوع بحث بنایا ہے۔ انہوں نے جنگ کے حوالے سے لٹریچر اور اس ضمن میں برتاؤ پر بھی تحقیق کو کتاب کا حصہ بنایا ہے۔ ڈاکٹر محمد منیر اس میں بچوں کے حقوق ، عائلی قوانین اور پاکستانی قانون میں نظائر جیسے موضوعات پر تصانیف و مقالات بھی لکھ چکے ہیں ۔ یونیورسٹی قیادت اور محققین جامعہ نے ڈاکٹر محمد منیرکو ان کی کتاب کی اشاعت اور بھرپور پزیرائی پر مبارکباد دی ہے۔