اسلامی یونیورسٹی: ڈاکٹر الدریویش سے وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی جاوید اشرف کی ملاقات

اسلام آباد: صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اشرف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور شعبہ تعلیم میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔وائس چانسلر جاوید اشرف نے صدر جامعہ کی خدمات و بصیرت کو سراہا اور انہیں اسلامی یونیورسٹی میں نئی مدت کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ صدر جامعہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اسلامی یونیورسٹی ملکی اور بین الاقوامی جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ دوسری جامعات کی صلاحیتوں ، تجربہ اور تحقیق سے استفادہ کیا جائے اور اپنی خدمات و تحقیقات کو دوسرے اداروں تک پہنچایا جائے ۔ اس ملاقات میں ادارہ تحقیقات اسلامی  کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ضیا الحق بھی  موجود تھے۔