اسلامی یونیورسٹی میں علامہ اقبال شیلڈ ایوارڈ کے مقابلوں کا انعقاد

 

کل پاکستان بین الجامعاتی تقریری مقابلوں کے سلسلے میں 18 ویں علامہ اقبال شیلڈ ایوارڈ کے مقابلوں کا دوسرا مرحلہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام کے فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہوا۔علامہ اقبال شیلڈ کے علاقائی مقابلوں میں انیس یونیورسٹیوں کے چالیس سے زائدطلباءو طالبات کے مابین مقابلہ ہوا۔ شعبہ انگریزی اور اردو کے مقابلوں میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اور ٹیکنالوجی ©نسٹ ‘ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوجز( نمل) ‘کام سیٹس ‘ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے ممتاز حیثیت حاصل کی۔

انگریزی کے مقابلوںکے نتائج کے مطابق نمل یونیورسٹی کی مقدسہ گل نے پہلی اور اسی یونیورسٹی کے احسن کمال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ کامسٹس یونیورسٹی کی ایمن بٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو کے مقابلوں میں مسٹ یونیورسٹی کی فرخ آویز نے پہلی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے عبدالرحمن نے دوسری جبکہ نسٹ یونیورسٹی کے عتیق الرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر نمل یونیورسٹی کے ڈاکٹر عابد سیال نسٹ کے ڈائریکٹر اشاعت و مطبوعات محمد الیاس چشتی ، اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی ڈاکٹر فوزیہ جنجوعہ ، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈاکٹر ام امیمہ کامران اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈاکٹر ظفر حسین ظفر نے جج کے فرائض سرانجام دیے۔ان مقابلوں کے کامیاب طلبہ اب آئندہ مرحلے میں فائنل ایوراڈ کے لیے اپنے فن کو آزمائیں گے۔