اسلامی یونیورسٹی  میں سابق نائب صدور، ڈینز اور ڈائریکٹرز جنرل کی خدمات کے اعتراف میں تقریب

 

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی  میں سابق نائب صدور، ڈینز اور ڈائریکٹرز جنرل کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدرات ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی صدرجامعہ نے کی۔ تقریب میں  جامعہ کے پروفیسرز، ڈینز اور ڈائریکٹرز جنرل سمیت دیگر متعلقہ عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے  کہاکہ یہ تقریب جملہ اعلی عہدیداران کی مثالی خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی   کیونکہ کی ان تھک محنت  اور لگن   کے باعث جامعہ  نے ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں اصلاحات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  مستقبل میں ترقی کے اہداف کو سبک رفتاری سے حاصل کرنے کے لیے نیا سٹریٹجک پلان متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ صدر جامعہ نے شرکا پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی میں بدستور حصہ ڈالتے رہیں تا کہ جامعہ  دنیا بھر کی بہترین جامعات کی صف میں اپنی جگہ بنا سکے۔ڈاکٹر ھذال کا کہنا تھا کہ  ہماری اولین ترجیح طلبا و طالبات ہیں جن کو بہترین  تعلیمی ماحول اور  سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کے بنیادی مقاصد  میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی میں نہ تو وسائل کی کمی ہے اور نہ ہی ٹیلنٹ کی  اور ان دونوں نعمتوں سے استفادہ کر کے  ہم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں ۔ انہوں نہ کہا کہ عہدے کی تبدیلی نوکری کا حصہ ہے اور اس وقت ہمیں امر کی اشدضرورت ہے کہ  مل کر جامعہ کی ترقی  اور خوشحالی کے لیے دن رات ایک کر دیں۔

تقریب کے شرکا نے  اس پروگرام کو ایک مثبت روایت قرار دیتے ہوے اس کے انعقاد پر صدر جامعہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے ڈاکٹر اقدس نوید ملک نے کہا کہ  اس تقریب نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے کہ ہم یہ عہد کر سکیں کہ اس کی تعمیر و ترقی کے لیے کاوشوں کو دگنا کر یں گے۔ ڈاکٹر محمد طاہرخلیلی نے صدر جامعہ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے حوصلہ افزائی کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے ۔ ڈاکٹر محمد مشتاق کا کہنا تھا کہ    ادارے میں قانون کی بالا دستی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جاے گا۔

تقریب کے آخر میں صدر جامعہ نے  جن اعلی عہدیداروں کو اعزازی شیلڈز عطا کیں ان میں سابق صدر تدریسی امور ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی، سابق صدر ہائیر سٹڈیز اینڈ ریسرچ ڈاکٹر اقدس نوید ملک،سابق ڈین کلیہ اصول الدین  ڈاکٹر ہارون الرشید،سابق ڈین کلیہ  شریعہ و قانون ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، سابق ڈین کلیہ عربی ڈاکٹر حافظ محمد بشیر، سابق ڈین  سوشل سائنسز ڈاکٹر ثمینہ یاسمین ملک،  سابق ڈین انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد عامر،  سابق قائمقام ڈین بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز ڈاکٹر محمد ساجد، سابق ڈپٹی ڈین  منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ،سابق  ڈائریکٹر جنرل  شریعہ اکیڈمی  ڈاکٹر محمد مشتاق اور سابق ڈائریکٹر جنرل   دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر طاہر محمود شامل تھے۔