اسلامی یونیورسٹی میں انگریزی اردو اور چین زبانوں کے کورسز میں داخلوں کا اعلان

فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کلیہ زبان و ادب کے جدید زبانوں کے مرکز(سمل) نے انگریزی ، اردو اور چائینی زبانوں کے ڈپلومہ ، سرٹیفکیٹ اور قلیل مدتی کورسز کے لیے داخلوں کا اعلان کر دیا جس کے لیے درخواست جمع کرانی کی آخری تاریخ 14 مارچ 2020ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدید زبانوں کے اس مرکز میں انگریزی کے 6 ماہ دورانیے کے ڈپلومہ کورس کے علاوہ 3 ماہ کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواستیں لی جا رہی ہیں جبکہ IELTS ، GMAT ، OET کی تیاری کرانے کے کورسز میں بھی داخلہ جاری ہے ۔ اسی طرح سیاحت ، وکالت، تخلیقی طرز تحریر اور دیگر کئی ایک موضوعات کے لیے ایک ماہ دورانیہ کے کورسز کے لیے بھی درخواستین جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس مرکز میں اردو کے ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے بھی داخلے شروع کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف چینی زبان میں دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات کے لیے بھی ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ مرد امیدوار فیس اور درخواست جمع کرانے کے حوالے سے تفصیلات کے لیے   92579161اور خواتین امیدوار 9257922 پر کال کر سکتے ہیں۔