اسلامی یونیورسٹی : فیصل مسجد میں نماز عید الفطر 7 بجے ادا کی گئی 

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں نماز عیدالفطر 7:00 بجے اداکی گئی ۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر طاہر حکیم نے خطبہ د یا اور نماز عید الفطر پڑھائی ۔حسب سابق جڑواں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعد اد نے شرکت کی۔