اسلامی یونیورسٹی : شعبہ تعلقات عامہ اور پاکستان بالعربیہ کے مابین تعاون کے معاہدے پر دستخط

 

  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ و پروٹوکول اور پاکستان بالعربیہ کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں فریقین ذرائع ابلاغ میں تجربات کے تبادلوں سمیت تدریسی پہلوؤں پر دو طرفہ تعاون کے اقدامات پر توجہ دیں گے

معاہدے کی رو سے عربی ادب ، پاکستانی معاشرت اور ثقافت سے متعلقہ سیمینار اور کانفرنسز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ معاہدے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان بالعربیہ کے ذریعے اسلامی یونیورسٹی کے پیغام امن کو اسلامی ممالک کے تعاون کے ساتھ پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور دونوں فریق اردو و عربی کے فروغ اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کے لیے مشترکہ تدریسی جدوجہد بھی جاری رکھیں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کے دفتر میں منعقد ہوئی اور ان کی موجودگی میں شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج ناصر فرید اور پاکستان بالعربیہ کے سربراہ راسخ الکشمیری نے معاہدے پر دستخط کیے۔