اسلامی یونیورسٹی:  ادارہ تحقیقات اسلامی کےزیر اہتمام ولولہ امن کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد     

اتحاد امت ہی کامیابی کی کنجی ہے، ڈاکٹر الدریویش

 

 بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے مرکز پیغام پاکستان اور پازیٹو پاکستان کے اشتراک سے 72 واں یوم آزادی پاکستان اور پیغام پاکستان کے حوالے سے ولولہ امن کے موضوع پر  سیمینار یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہوا۔ صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پرصدر جامعہ نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی نے موجودہ حالات میں اتفاق و اتحاد کی ضرورت کو محسوس کیا اور اس پر پیغام پاکستان کا بیانیہ پیش کیا۔  انہوں نے کہا کہ اتحاد امت ہی کامیابی کی کنجی ہے جس کی عملی شکل حج کے موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کا پر امن اجتماع ہے اور وہی اس پیغام کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات آزادی پر تمام قوم کو اس عہد کی تجدید کرنے چاہیے کہ وہ رنگ و نسل اور علاقائی عصبیتوں سے بالا تر ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں گے اور پاکستان کو دنیا میں ایک اسلامی ،معاشرتی، اقتصادی طور پر ‘ پر امن ملک بنائیں گے ۔  ۔انہو ں نے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو ایک چہرہ پر دو آنکھوں سے تشبیہ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا امن و سلامتی اور رواداری کا رویہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم روشنی ہے اور اس میں بام عروج حاصل کر کے دنیا میں اپنے آپ کو منوا کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم دین کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر انجینئر اور سائنس کے مختلف پیشہ ورانہ صلاحیوں میں اپنے آپ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ادارہ تحقیقات اسلامی کے ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر ضیا الحق نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلبہ کو علم کے حصول میں جہد مسلسل کی تلقین کی۔انہوں نے صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش ، پازیٹو پاکستان کے صدراور ڈائریکٹر کرسچن اسٹڈی سینٹر جینیفرجگ جیون اور تمام شرکاءکی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

سیمینار سے ٹریننگ انسٹیوٹ آف ایکسی لینس کے چیف ایگزیکٹر آفیسر عروج ثاقب، پازیٹو پاکستان کے صدر عابد اقبال ، ڈائریکٹر کرسچن اسٹڈیز جینیفرجگ جیون ، عبداللہ خان اور یاسر عرفات نے بھی خطاب کیا۔صدر جامعہ نے اس موقع پر تمام مقررین کو یاد گار شیلڈ پیش کیں ۔