آئی آر ڈی میں کانفرنس روم اور اسٹوڈیو کا افتتاح کر دیا گیا.

  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اقبال بین الاقوامی
 ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ (آئی آر ڈی) کے نئے اسٹوڈیو اور مرمت کردہ جدید سہولیات سے آراستہ جدید کانفرنس روم کا افتتاح ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے کیا
جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں افتتاح کے موقع پر ریکٹر وصدر جامعہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کو بروے کا رلاتے ہوے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بہترین اعلیٰ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے انتھک کاوشیں جاری رہیں گے
اس موقع پر اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدور اور اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کے سربراہ ڈاکٹر حسن الامین بھی موجود تھے.
اس موقع پر ریکٹر جامعہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں آن لائن طرز تعلیم پر توجہ اور اس کو معیاری طور پر ممکن بنانا ایک چیلنج تھا جس سے جامعہ نے کامیابی سے نمٹا.
ڈاکٹر ھذال نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی جلد آن لائن ڈگری پروگرام اور ڈپلومہ کورسز آفر کرے گی  اور اس ضمن میں جامعہ فاصلاتی تعلیم اور آن لائن معیاری تعلیم پر تفصیلی کام کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ اعلی سطح آن لائن کانفرنس و سیمینارز کا انعقاد بھی تواتر سے جاری رکھا جاے گا۔