آئی آر ڈی سے شائع ہونے والی کتاب کی تقریب رونمائی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اقبال بین الاقوامی ادارہ براے تحقیق و مکالمہ (آئی آر ڈی) سے شائع ہونے والی ڈاکٹر غلام مجدد کی کتاب اسٹیٹ سوسائٹی کانفلیکٹ کی تقریب رونمائی فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہوئی.

تقریب میں مصنف کے علاوہ سابق چیف آف ائیر سٹاف ریٹائرڈ سہیل امان سمیت ائیر وائس مارشل شہزاد اسلم چوہدری، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر خالد مسعود، ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی، ائیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید احمد، نائب صدر جامعہ ڈاکٹر ایاز افسر اور آئی آر ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن الامین نے شرکت کی.

شرکا نے اہم موضوع پر تصنیف پہ مصنف کو مبارکباد دی اور اس ضمن میں پائی جانے والی غلط فہمیاں اور ان کے حل پیش کرنے پر ان کو سراہا،.

ڈاکٹر معصوم نے کہا کہ ایسی ہے خدمات کی توقع جامعات سے مزید بڑھ گئ ہے جو معاشرے کے مسائل کی روشنی میں تحقیق اور ماہرین کے ذریعے مسائل کے حل پیش کر سکتی ہیں.ان کا. کہنا تھا جا معہ اسی وژن پر کام کر رہی ہ. قبل ازیں ڈاکٹر حسن الامین نے کتاب کے مندرجات اور ادارے کے وژن پر گفتگو کی.