جائزہ پالیسیReview Policy: 

۱۔       جائزہ پالیسی اور مراحل Peer Review Policy and Process:
معیار منصفانہ جانچ  (Peer Review) کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تمام مقالات کم ازکم دو ماہرین کو بھیجے جاتے ہیں۔

۲۔      ابتدائی جائزہ Initial Screening:
ابتدائی طور پر مدیر موصول ہونے والے مقالے کی جانچ کرتا ہے اور دیکھتا ہے کہ کیا موصول شدہ مقالہ مجلے میں شائع کرنے کے لیے موزوں ہے یا نہیں۔

۳۔     ابتدائی جائزے کے بعداسترداد Regretting after Initial Review:
موصولہ مقالہ جات کی ایک بڑی تعداد ترجیحات، ناکافی مواد، تکنیکی خامیوں، قارئین کی دلچسپی کے عنصر اور مجلے کے دائرہ کار سے تجاوز کی بنیاد پر   (Peer Review)کے لیے بھیجنے سے پہلے مسترد کر دی جاتی ہے۔ عام طور پر ایسے مسودات پر فوری فیصلہ کیا جاتا ہے۔

۴۔     غیر جانبدانہ جائزہ Blind Review:
بعد ازاں غیر جانبدانہ جائزے   (Blind Review)کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔ ہر مقالے کو کم از کم دو ماہرین جانچتے ہیں۔ اگر موصولہ مقالے میں تبدیلی مقصود ہو تو مقالہ نگار کو جائزہ کاروں کی ترمیم کی تجاویز سے آگاہ کر دیا جاتا ہے اور درخواست کی جاتی ہے کہ نظر ثانی شدہ مقالہ مقررہ عرصہ کے اندر واپس بھیجیں۔

۵۔     جائزہ کاروں کو مقالات بھیجنا Sending Paper to Reviewers:
بقیہ مقالات مدیر کو تفویض کر دیے جاتے ہیں، جنہیں وہ ماہرین کی فہرست میں سے موزوں جائزہ کاروں کو بھیج دیتا ہے۔ مجلے کی ادارتی ٹیم کے کسی بھی رکن کے تحقیقی مقالے کوبھی آزادانہ طور پر جانچا جاتا ہے۔ مدیر غیر جانبدانہ جائزہ کے عمل پر یا تحقیقی مقالے کو شائع کرنے کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ جائزے کے عمل میں عموماً دو، تین ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے، لیکن جائزہ کاروں کی طرف سے رپورٹ بھیجنے میں تاخیر سے یہ عرصہ بڑھ بھی سکتا ہے۔

۶۔     جائزہ کاروں کا انتخاب Selection of Peer Reviewers:
ایک اچھے تحقیقی مقالے کی اشاعت کے لیے موزوں جائزہ کار کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے۔جائزہ کاروں کا انتخاب ان کی مہارت، شہرت، تجربے اور تعلیم کو مدِنظر رکھ کرکیا جاتا ہے۔ادارتی بورڈ ایسے جائزہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، جو مناسب بازگیری  (Feed Back)یا قابلِ عمل رائے نہیں دیتے یا جواب میں سستی، غیر سنجیدگی یا کسی طرح کے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہیں۔جائزہ کاروں کو مضامین بھیجنے سے پہلے ان کی رضامندی حاصل کی جاتی ہے۔

۷۔     مسودے کی اصلیت غیر سرقہ شدہ ہونا Originality of Manuscript:
معیار ایسے مقالات کو قبول کرتا ہے جو حقائق پر مبنی ہوں اور اشاعت کے لیے کسی دوسری جگہ زیرِ غور نہ ہوں۔ معیار مقالہ نگار سے حلف لیتا ہے کہ مقالے کا مواد اصلیت یعنی ذاتی تحقیق پر مبنی ہے اور اس میں اشاعت کی اخلاقیات کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ کسی قسم کے سرقے کی صورت میں مقالہ نگار خود ذمہ دار ہوگا۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ مقالہ نگار اشاعت کی اخلاقیات اور روایات کا احترام کریں گے اور ان پالیسیوں پر عمل کریں گے جو   COPE اور   APAنے وضع کی ہیں۔
کسی پالیسی کی خلاف ورزی کی صورت میں ادارتی بورڈ مقالہ نگار کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔