بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

پاکستان میں مطالعۂ قرآن کی صورتِ حال

معاصر مسلم دنیا میں اسلام کے احیا وتجدید کے لیے ہونے والی کوششوں کے نتیجے میں امت میں بالعموم رجوع الی القرآن کی ایک  تحریک پائی جاتی ہے۔ اس کے اثرات ومظاہر کا مشاہدہ جہاں باقی دنیا میں کیا جا سکتا ہے وہاں وطن عزیز پاکستان میں بھی اس کی متنوع  الابعاد صورتیں، قرآنی مطالعات کا ذوق رکھنے والوں کے لیے دل چسپی کا سامان ہیں۔مدارس، جامعات، معاہد ، دروسِ قرآن کے حلقے، جدیدوسائلِ ابلاغ کے ذریعے پیامِ قرآنی  کی اشاعت…وہ مختلف صورتیں ہیں جو خدمتِ قرآن کی نمایاں علامات سمجھی جاتی ہیں۔

اس رجحان کی اہمیت کے سبب ادارہ تحقیقاتِ اسلامی نے ماضی میں ’’برصغیر میں مطالعۂ قرآن‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی تھی، جس کے اہم مقالے شائع ہو چکے ہیں۔اس کانفرنس میں ارتکاز اس خطے میں  قرآنی مطالعات کے حوالے سے ہونے والے علمی کام پر تھا۔اسی کے تسلسل میں ادارے نے ’’پاکستان میں مطالعۂ قرآن کی صورتِ حال‘‘ کے عنوان پر11- 13 نومبر 2014ء کو  ایک کانفرنس منعقد  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے یہ طے پایا ہے کہ مذکورہ بالا میدانوں میں جاری قرآنی خدمات کے حوالے  سے ان سے متعلقہ شخصیات، علمی مقالات کی شکل میں جائزہ، تجزیہ، تنقید وغیرہ پیش کریں تاکہ موجودہ صورت حال سے شناسائی کے علاوہ ان میدانوں  میں مزید بہتری ، اقدامات اورمستقبل  کی منصوبہ بندیوں کے  بارے میں  ایک  لائحۂ  عمل پیش کیا جاسکے۔

ادارے نے اس کا نفرنس کے مندرجہ ذیل محاور و ذیلی عناوین تجویز کیے ہیں:

  1. نصاب اور مراحلِ تعلیم
    • دینی مدارس کا نصاب
    • عصری اداروں کا نصاب
    • دورہ ہائے قرآنی
    • قرآنی کورسز
  2. مناہج و طُرُق/ وسائلِ ابلاغ
    • تدریس، تحفیظ
    • میڈیا کے ذریعے قرآنی تدریس  
  3. دعوتی و اصلاحی مساعی
    • دروسِ قرآن کے حلقے
    • اجتماعی مطالعۂ قرآن کی نشستیں
    • تحریکات
  4. علمی و تحقیقی کام
    • مجلات کے قرآن نمبرز
    • مطالعۂ قرآن پر تحقیقی کتابیں اور تراجم
    • تراجم ِ قرآن
  5. مشکلات، رکاوٹیں اور حل
    • قرآن اورنصابِ تعلیم : گذشتہ تجربات
    • قرآنی تخصصات کی ضرورت
    • مدرسینِ قرآن کی تربیت
    • معاشرے اور تعلیماتِ قرآنی میں بعد :وجوہ اور حل
  6. ادارے اور افراد
    • حکومتی اور نجی اداروں کی خدمات
    • قرآنی مکاتب/ اسکولز/ اکیڈمیاں
    • انفرادی خدمات
  7. خواتین میں فہمِ قرآن کا فروغ
    • ماضی اور حالیہ تجربات
    • طرقِ تدریس
    • مشکلات

کانفرنس کے اہداف:

  1. قرآنِ کریم کی تعلیم وتدریس کی کاوشوں سے آگاہی  اور جائزہ
  2. قرآنی خدمات کے سلسلے میں مشکلات کا جائزہ اور ان کے ازالے کی کوشش
  3. قرآنی خدمات سے  متعلقہ افراد اور اداروں کو باہمی تبادلۂ خیال  اور مشکلات کے حل کے لیے  موقع فراہم کرنا
  4. مختلف میدانوں میں قرآنی خدمات سے وابستہ افراد کے لیے باہم استفادے کاپلیٹ فارم مہیا کرنا
  5. خدمتِ قرآن کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا

مقالات بھیجنے کی آخری تاریخ: 15 اکتوبر 2014ء

رجسٹریشن فیس: 
مقالہ نگار: 1000 روپے
طلبہ: 100 روپے
دیگر عام شرکا: 200 روپے
شرکا کو سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔

برائے رابطہ:
ڈاکٹر عصمت اللہ 9260586- 051
ڈاکٹر تنویر احمد 9261803- 051
ڈی جی آفس 2281289- 051

ای میل ایڈریس : [email protected]

Invitation Card || Program Details