فقہ، اصول فقہ اور عائلی قانون کورس

ریعہ اکیڈمی ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو کہ اسلامی فقہ و قانون کی ترویج میں سرگرم عمل ہے۔ سال ۱۹۹۴ سے اکیڈمی نے اس سلسلے کو بڑھاتے ہوئے مراسلاتی کورسوں کا آغاز کیا۔ جن میں فقہ، اصول فقہ اور عائلی قانون کے کورس شامل ہیں۔ سلیس زبان اور عصری معنویت کی بنا پر یہ کورس عام پڑھے لکھے افراد اور قانون دان اصحاب کے لیے یکساں مفید ہیں ۔ اپنی ابتدا سے لے کر اب تک تقریباً بیس ہزار افراد ان کورسوں کو مکمل کرکے سند حاصل کر چکے ہیں۔ بدلتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اکیڈمی نے حال ہی میں آن لائن کورسوں کا بھی اجرا کیا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سے بھی ان کورسوں سے استفادہ کیا جاسکے۔

اہلیت داخلہ :

ایسے تمام افراد جنہوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کر رکھی ہو اور اردو زبان لکھنے، پڑھنے اور سمجھنے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہوں ، ان کورسوں میں داخلہ کے اہل ہیں۔

فیس :

کورس

بذریعہ ڈاک/ کوریئر سروس

آن لائن / درسی مواد کی سافٹ فارم میں ترسیل

اسلامی قانون (فقہ)

مبلغ -/2500 روپے

مبلغ-/1800 روپے

اصول فقہ

مبلغ-/3000 روپے

مبلغ -/2500 روپے

عائلی قانون کورس

مبلغ-/3000 روپے

مبلغ -/2500 روپے

فیس ادا کرنے کے لیے مطلوبہ رقم کا بینک ڈرافٹ شعبہ فاصلاتی تعلیم، شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نام پر بھیجیں یا براہ راست شریعہ اکیڈمی کے اکاؤنٹ نمبر 50067900427851 حبیب بینک لمیٹڈ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں آن لائن جمع کروائیں۔ کسی اور ذریعے سے بھیجی گئی فیس قابل قبول نہ ہوگی۔

داخلہ کے لیے :

داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں جبکہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں ۔

https://forms.gle/cRkzeWYpkgHo7uuw6

فارم کو پر کرنے کے بعد اپنی تعلیمی قابلیت کی اسناد اور فیس کی رسید منسلک کریں اور ہمارے پتے شعبہ فاصلاتی تعلیم ، کمرہ نمبر ۱۷۸، شریعہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، فیصل مسجد اسلام آباد پر بھیج دیں۔

داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کریں